امریکہ اور اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کررہے ہیں ایران
تہران(آ ئی این پی)ایران نے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا او ر اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی انسداد دہشتگردی فورس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے جڑے فسادیوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔ایرانی میڈیا نے ملک میں فساد میں ملوث گرفتار افراد کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔دوسری جانب ایران نے عالمی برادری کو امریکا اور اسرائیل کی دہشتگردی کی معاونت کرنے سے متعلق آگاہ بھی کیا ہے۔
