فراڈ کیس، ملزمان کی بریت درخواست پر امیگریشن، نادرا حکام ریکارڈ سمیت طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فراڈ کیس میں بیرون ملک فرار ہونیوالے ملزمان کی بریت کی درخواست پر امیگریشن اور نادرا حکام کو ریکارڈ سمیت 4 فروری کو طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ملزمان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا جائے؟ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری نے موقف اپنایا کہ ملزمان کو پلاٹوں اور گاڑیوں کے جعلی کاغذات دینے پر دو کیس درج ہوئے، ملزمان کو کیسز میں پانچ پانچ سال سزا سنائی گئی، ملزمان اپیل میں سزائیں معطل کراکے جاپان فرار ہوگئے ہیں مدعی محمد اشرف نے موقف اپنایا کہ عدالت ملزمان کی سزائیں بڑھانے کا حکم دے۔
فراڈ کیس
