پی پی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا، سلیم حیدر

  پی پی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا، سلیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ہے۔ موجودہ حکومت کا ساتھ محبت سے نہیں بلکہ مجبوری کے ساتھ دیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دورہ سرگودھاکے دوران پارٹی عہدیداران، کارکنان اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سرگودھا پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن،ڈویڑنل صدرتسنیم احمد قریشی کے ہمراہ دیگرعہدیداران سمیت جیالوں کی بڑی تعداد نے گورنر پنجاب کا بھرپوراستقبال کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سرگودھا کے غیور عوام نے پیپلز پارٹی پر ہمیشہ اعتماد کا اظہارکیاہے۔ پیپلز پارٹی سرگودھا کے کارکن اپنی بھرپور تیاری رکھیں اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کسان،تاجر،مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تمام اداروں کو مضبوط اورخوشحال کیا اور ملازمتیں بھی فراہم کیں۔ پیپلزپارٹی کے عہدیداران، کارکن اور جیالے باہر نکلیں اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں۔ عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ سرگودھا کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔

 سلیم حیدر

مزید :

صفحہ آخر -