عمران خان، بشری ٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے: بیر سٹرگوہر

    عمران خان، بشری ٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے: بیر سٹرگوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عمران خان، بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق تشویش ہے عمران خان سے ملاقات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہم 15ویں بار چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے، وہ نہیں ملے۔ ہم نے پیغام چھوڑا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں کو مقرر کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات قیدی کا بنیادی حق ہے۔ ملاقاتیں عدالتی کے احکامات کے مطابق ہونی چاہئیں۔ اس حوالے سے ہم نے ایم این ایز کی طرف سے عمران خان سے ملاقات کی درخواست جمع کرائی ہے جبکہ ایک خط ایم این ایز کے دستخط کر کے چیف جسٹس کے پاس جمع کرا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے دہشتگردی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے  نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کیا جائے۔ حکومت سے ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی رابطہ یا کمٹمنٹ نہیں۔

بیرسٹر گوہر

مزید :

صفحہ آخر -