بجلی بلوں پر افسران کے نمبرز ختم
لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی کے بلوں پر متعلقہ افسران کے سرکاری موبائل نمبرز شائع کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اس فیصلے کے تحت اب ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کے نمبرز بلوں پر درج نہیں کیے جائیں گے۔ اس سے قبل صارفین کو متعلقہ افسران سے براہِ راست رابطے میں سہولت حاصل تھی اور لیسکو کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری نمبرز شائع کیے جاتے تھے۔
ادھر لیسکو نے شکایات کے اندراج کے لیے 118 ہیلپ لائن کو مرکزی ذریعہ قرار دے دیا ہے۔ صارفین کو بجلی سے متعلق کسی بھی مسئلے یا شکایت کے لیے اب 118 پر رابطہ کرنا ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوں پر کسی قسم کا براہِ راست رابطہ نمبر موجود نہیں ہوگا۔
، جبکہ شکایت کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں صارفین کو متعلقہ دفاتر کے چکر بھی لگانا پڑ سکتے ہیں۔
اس فیصلے پر صارفین کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی سامنے آ رہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ افسران کے نمبرز نہ ہونے سے مسائل کے فوری حل میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب لیسکو حکام کا مؤقف ہے کہ شکایات کے منظم اور یکساں اندراج کے لیے ہیلپ لائن سسٹم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے
