ایس ایم تنویر کی تجاویز کو عملی شکل دی جائے،خواجہ عطاء الرحمن

  ایس ایم تنویر کی تجاویز کو عملی شکل دی جائے،خواجہ عطاء الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خانیوال کے صدر خواجہ عطاء لرحمن نے کہاکہ ملکی معیشت کی ترقی اور بحالی کے لیے معروف صنعتی ماہر ایس ایم تنویر کی تجاویز کو عملی شکل دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے موجودہ معاشی چیلنجز سے نکلنے کے لیے صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے لیے ان تجاویز پر براہِ راست عملدرآمد مشکل ہے تو تجاویز پیش کرنے والے ایس ایم تنویر اور گوہر اعجاز کو باقاعدہ طور پر خصوصی ٹاسک دیا جائے۔

اور انہیں ملکی معیشت کی بحالی،صنعتوں کے فروغ اورملکی برآمدات ایکسپورٹس میں اضافے کے لیے عملی ذمہ داریاں سونپی جائیں وہ تاجروں اور صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھیانہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تجربہ کار افراد کی شمولیت سے پالیسی سازی کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، اور برآمدات میں اضافہ ہی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔ ایس ایم تنویر اور گوہر اعجاز جیسے تجربہ کار صنعت کار ملکی صنعت کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کی عملی رہنمائی سے معیشت کو درست سمت میں ڈالا جا سکتا ہے۔خواجہ عطاء الرحمن نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خانیوال ہمیشہ ایسی تعمیری اور مثبت تجاویز کی حمایت کرتا رہے گا جو ملکی معیشت کو مضبوط، صنعتوں کو فعال اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے اپیل کی کہ قومی معیشت کی بحالی کے لیے ایس ایم تنویر اور گوہر اعجاز معاشی ماہرین سے استفادہ حاصل کیاجائیاور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔