کشمیریوں کو حق خودارادیت دلا کر رہیں گے،فیصل میر

  کشمیریوں کو حق خودارادیت دلا کر رہیں گے،فیصل میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہیگیوہ پیپلز پارٹی جوہر ٹاؤن آفس میں ڈسٹرکٹ تھری کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔فیصل میر نے کہا کہ یکم فروری کو لاہور بھر سے قافلے کشمیر بچاؤ ریلی میں شرکت کے لیے ناصر باغ پہنچیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم فروری کی کشمیر بچاؤ ریلی لاھور کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی۔,اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجید غوری نے کہا کہ ریلی میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ مزدور کسان،طلبہ،تاجر،وکلا اور ٹرانسپورٹروں کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔

،یکم فروری کی کشمیر بچاؤ ریلی لاہور کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں,فیصل میر کی محنت سے انشاء اللہ یکم فروری کو ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔