پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا ...
پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر سائمن کیٹچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گے۔

سائمن کیٹچ اس سے قبل مارچ 2022 میں بھی آسٹریلوی ٹیم کے 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کمنٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ 

کمنٹری پینل میں سائمن کیٹچ کے ساتھ سابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور رمیز راجہ سمیت سابق ٹیسٹ بلے باز بازید خان شامل ہوں گے جب کہ سابق کپتان پاکستان ویمنز ٹیم عروج ممتاز بھی پانچ رکنی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

دوسری جانب زینب عباس پی سی بی کے پچ سائیڈ سیگمنٹ کی میزبانی کریں گی جہاں ناظرین کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تینوں میچز کے پری اور پوسٹ میچ شوز کے دوران ماہرین کی تفصیلی تجزیاتی گفتگو دیکھنے کو ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سیریز کی ہائی ڈیفینیشن نشریات 28 کیمروں کی مدد سے کی جائیں گی، جن میں بگی کیم بھی شامل ہوگا جبکہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے تحت ہاک آئی اور الٹرا ایج کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلے جائیں گے اور تمام میچز کی پہلی گیند شام 4 بجے (پاکستانی وقت) کروائی جائے گی۔

مزید :

کھیل -