عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بناتا ہے تو ۔۔۔؟ٹرمپ نےواضح الفاظ میں بتا دیا
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بناتا ہے تو یہ بہت غلط فیصلہ ہوگا۔ نوری المالکی منتخب ہوئے تو امریکہ عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا، المالکی کے دور میں عراق غربت اور بےامنی میں ڈوب گیا تھا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی مدد کے بغیر عراق کی کامیابی، خوشحالی اور آزادی کا صفر امکان ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں شیعہ سیاسی اتحاد نے نوری المالکی کو گزشتہ ہفتے وزیراعظم نامزد کیا تھا۔نوری المالکی 2006 سے 2014 تک 2مرتبہ عراق کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔المالکی کے دور میں عراق میں فرقہ وارانہ تشدد، سیاسی حریفوں سے کشیدگی اور امریکا سے تناؤ میں اضافہ ہوا تھا۔
