کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کی جان لے لی ،شہریوں نے ڈرائیور کیساتھ کیا سلوک کیا ؟ جانیے
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کی جان لے لی ،شہریوں نے ڈرائیور کیساتھ کیا سلوک کیا ؟ آپ بھی جانیے
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے راہ گیر بچہ جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بچے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے 28 دنوں میں ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 سے زائد ہوگئی ہے۔
