شیخوپورہ: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ بہو دم توڑ گئی

شیخوپورہ: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ بہو دم توڑ ...
شیخوپورہ: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ بہو دم توڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ بہو دم توڑ گئی۔

تفصیلات  کے مطابق متاثرہ خاتون ثناء کو مبینہ طور پر اس کی ساس نے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ خاتون کا چہرہ، بازو اور جسم  70فیصد تک جھلس چکا تھا جبکہ وہ5 ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو براہِ راست نہیں دی گئی بلکہ ہسپتال انتظامیہ کے ذریعے موصول ہوئی، جس کے بعد فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمہ ساس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حاملہ خاتون کو آگ لگانا بدترین درندگی ہے، ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایات ہیں کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا دی جائے۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔انصاف میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔