امریکہ سے ’’مذاکرات کی درخواست ‘‘ پر ایران کا رد عمل آ گیا
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ سے ’’مذاکرات کی درخواست ‘‘ پر ایران کا رد عمل آ گیا ۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکہ سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ان کا امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ایران ثالثی کرنے والے ممالک سے رابطے میں ہے جو مشاورت کر رہے ہیں۔
دوسری طرف ایران نے آبنائے ہرمز میں مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔
