وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا ،اگرکوئی آپریشن کیا تو سب کو بتا کر کریں گے ،وہاں صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے،طلال چودھری

وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا ،اگرکوئی آپریشن کیا تو سب کو بتا کر ...
وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا ،اگرکوئی آپریشن کیا تو سب کو بتا کر کریں گے ،وہاں صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے،طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے وادی تیرہ میں آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے، اگر کوئی آپریشن ہوا تو اعلانیہ ہوگا اسے چھپائیں گے کیوں؟  یہ 4 ارب روپے وادی تیراہ کے عوام کے بجائے کسی اور کی جیب میں گئے تو اس کے بعد مخالفین نے جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ پر پی ٹی آئی نے منفی سیاست شروع کردی، پی ٹی آئی والے وادی تیراہ میں آپریشن کرنا تو چاہتے ہیں لیکن چھپ رہے ہیں، وفاقی حکومت کو کوئی آپریشن کرنا ہوتا تو چھپاتے کیوں؟ تیراہ میں جب آپریشن ہوگا اعلانیہ ہوگا۔وادی تیراہ کے لوگوں کو فراہم کی گئی امداد میں خورد برد کی گئی، کوہستان مالیاتی اسکینڈل سب کے سامنے ہے، چار ارب روپے کی بدعنوانی کی گئی اور اب یہ لوگ سیاسی بیانیہ بنانے اور کرپشن چھپانے کے لیے بہانے تراشتے ہیں۔