حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پہلے گندم، گنے اور مکئی کا کسان خوار ہوا، اب آلو کا کسان بھی نقصان میں ہے،حافظ فرحت عباس

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پہلے گندم، گنے اور مکئی کا کسان خوار ہوا، اب ...
حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پہلے گندم، گنے اور مکئی کا کسان خوار ہوا، اب آلو کا کسان بھی نقصان میں ہے،حافظ فرحت عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے آلو کی فصل میں کسانوں کو اربوں کا نقصان ہوا ہے. کسان سراپا احتجاج ہیں اور ہاتھ اٹھا اٹھا کر ظالم حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں.

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پہلے گندم، گنے مکئی کا کسان رلا. اب آلو کا کسان بھی نقصان میں ہے. اس حکومت نے عوام کو اجتماعی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے. ان نااہلوں سے نجات وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے.

حافظ فرحت عباس نے مزید کہا نواز شریف پلیٹ لیٹس کا بہانہ بنا کر علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے، مگر عمران خان کو آنکھ کے مسئلے کے باوجود پاکستان میں علاج کی اجازت نہیں۔ نہ انہیں اپنے ذاتی معالج سے چیک اپ کروانے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی سے ملاقات کی اجازت ہے۔ یہ بدترین فسطائیت ہے. عمران خان اس قوم کے مقبول ترین ہیں. انہوں نے اپنی پوری زندگی ملک و قوم اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی. انکے ساتھ یہ سلوک کسی صورت قابلِ قبول نہیں. یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے اور عمران خان تک فوری رسائی ملنی چاہیے۔