امریکہ کا مصری فوج سے ملک میں کارروائی کامطالبہ
واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی وزیردفاع نے مصر میں ہو نے والے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سماءنیو زکے مطابق پینٹا گون سے جاری ہو نے والے بیان میں بتایا گیا کہ امریکی وزیر دفا ع نے اپنے مصری ہم منصب سے رابطہ کر کے مصر کی بگڑتی ہو صورتحا ل پر اظہار خیال کرتے ہو ئے تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے کارروائی کی جائے ۔