کوئٹہ کے ہزارہ ٹاﺅن میں مرنیوالے مبینہ خودکش حملہ آور کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ کے ہزارہ ٹاﺅن میں مرنیوالے مبینہ خودکش حملہ آور کیخلاف مقدمہ درج
کوئٹہ کے ہزارہ ٹاﺅن میں مرنیوالے مبینہ خودکش حملہ آور کیخلاف مقدمہ درج

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے ہزارہ ٹاﺅن میں مارے گئے خود کش حملہ آور کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ مبینہ حملہ آور کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیاہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گذشتہ روز ہزارہ ٹاﺅن میں علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے مارے جانیوالے مبینہ خود کش حملہ آور کیخلاف ایس ایچ او بروری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا، یہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی ایکٹ کے تحت درج کیاگیاہے ۔ دوسری طرف مارے گئے مبینہ خود کش حملہ آور کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیاہے جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق موت سر میں 10گولیاں لگنے کی وجہ سے ہوئیں ۔پوسٹمارٹم کے بعد لاش شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے ۔

مزید : کوئٹہ


loading...