کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ، ٹرین کی ایک بوگی کو نقصان
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سریاب روڈ پر موسیٰ کالونی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے سے ٹرین کی بوگی کو جزوی نقصان ہواہے ۔ پولیس کے مطابق موسیٰ کالونی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتو دھماکے کے وقت کوئٹہ ایکسپریس گزررہی تھی جس کے ایک ڈبے کے نچلے حصے کو معمولی نقصان پہنچاہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔