شاہد آفریدی 400چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

شاہد آفریدی 400چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
شاہد آفریدی 400چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

  



سینٹ ونسنیٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں چار سو چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ پاکستانی بیٹنگ کا سولہواں اوور،سنیل نرائن آئے، گیند کی، شاہد آفریدی کا اونچا شاٹ اور یہ پورا چارسو اں چھکا تھا اور اس کے ساتھ ہی آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں چار سو چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں تین سو چودہ ٹیسٹ کرکٹ میں باوون اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چونتیس چھکے لگائے۔اپنے چھکوں کی چار سنچریاں مکمل کرنے کے سفر میں شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ پٹائی بھارتی بولرز کی کری۔

مزید : کھیل