شکیل آفریدی کو وفاق کے سپرد کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کی درخواست

شکیل آفریدی کو وفاق کے سپرد کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کی درخواست
شکیل آفریدی کو وفاق کے سپرد کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات ملک قاسم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹر شکیل کو وفا ق کے حوالے کرنے کیلئے درخواست بھیج دی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ کے مشیر ملک قاسم کا کہنا ہے کہ پختو نخوا حکومت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو وفاق کے سپرد کرنے کے لئے تحریری درخواست وفا ق کو بھیج دی ہے اور صوبائی حکومت کو امید ہے کہ جلد مثبت جواب مل جائے گا۔مشیرکاکہناتھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خاندان کے افرادسے ملنے پر بھی کوئی پابندی نہیں۔