بائیکاٹ چاہتا تھا ، صرف وجیہہ کی خاطر صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں:عمران خان

بائیکاٹ چاہتا تھا ، صرف وجیہہ کی خاطر صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں:عمران خان
بائیکاٹ چاہتا تھا ، صرف وجیہہ کی خاطر صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں:عمران خان

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ خود صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے لیکن صدارتی امیدوار،جسٹس ریٹائرڈوجیہہ کی درخواست پر میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے باوجوداس کوتسلیم کیا، حق نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے جبکہ دھاندلی تحریک انصاف کوباہررکھنے کیلئے کی گئی ہے،اس لئے سپریم کورٹ دھاندلی کیخلاف ہماری درخواست کی سماعت کرے۔ہم انصاف کی امید باندھے بیٹھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کارکن تیاررہیں اگرجمہوریت بچانے کیلئے سڑکوں پرنکلناپڑاتونکلیں گے۔صدارتی انتخاب کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ صدارتی انتخابات سے متعلق اپوزیشن کاموئ قف درست ہے،تین دن میں کون پورے ملک میں انتخابی مہم چلائے گا۔احتجاجا ًصدارتی انتخاب میں شرکت کررہے ہیں،جسٹس(ر)وجیہ الدین اگرصدر بن گئے تو مکمل غیرجانبداری سے کام کریں گے،اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن تومتنازع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کی دھاندلی کی تحقیقات کی جائے۔۔ عمران خان نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی کل جماعتی کانفرنس منعقدہوتی رہی،کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔وہ آرمی چیف اوروزیراعظم سے بنددروازے میں سچ سنناچاہتے ہیں،ہمیں مجبوریاں بتائی جائیں، ہو سکتا ہے ہم کوئی اچھا مشورہ دے سکیں ۔ میں ملک میں جاری دہشت گردی سے متعلق حقائق جاننا چاہتا ہوں ، اگرامریکہ سے کوئی خفیہ معاہدہ ہے توبنددروازے کی ملاقات میں مجھے بتایاجائے۔عمران خان نے اِس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال نہیں ہوگی۔

مزید : قومی