دہشت گردی کا خطرہ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں سیکیورٹی سخت کردی گئی
پشاور(آن لائن) صوبائی درالحکومت پشاور میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے لئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ رمضان المبارک میں خیبر روڈ اور صدر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑیگا۔یہ اجلاس کل سے شروع ہو گا۔