نواز شریف کو ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والا آدمی چاہیے:شرجیل میمن

نواز شریف کو ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والا آدمی چاہیے:شرجیل میمن
نواز شریف کو ریمورٹ کنٹرول سے چلنے والا آدمی چاہیے:شرجیل میمن

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی 30 جولائی کو صدارتی انتخابات کے دوران اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو ریموٹ سے چلنے والے آدمی چائیے اور ایوان صدر کا ریمورٹ کنٹرول نواز شریف کے ہاتھ میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صدر مملکت کے لئے سیاسی سوچ کا نہیں بلکہ جی حضور کہنے والا شخص چاہئے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ممنون حسین بھی رفیق تارڑ جیسے صدر ثابت ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ سپریم میں موجود چند لوگوں کی وجہ سے عدلیہ بدنام ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے بائیکاٹ کی وجہ سپریم کورٹ کا یک طرفہ فیصلہ اور غیر ذمہ دارانہ روایہ بنا۔

مزید : کراچی


loading...