متحدہ سے ’دوستی‘ پر ن لیگ میں ’بغاوت‘ پھوٹ پڑی

متحدہ سے ’دوستی‘ پر ن لیگ میں ’بغاوت‘ پھوٹ پڑی
 متحدہ سے ’دوستی‘ پر ن لیگ میں ’بغاوت‘ پھوٹ پڑی

  



کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) صدارتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ سے مدد لینے اور اس مقصد کیلئے اسے وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دینے پر مسلم لیگ ن میں بغاوت پھوٹ پڑی ہے اور ن لیگ کے رہنما ﺅں نے متحدہ کو آیئنہ دکھانا شروع کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماارباب خضر حیات کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن کے بعد سندھ کا گورنر تبدیل کردیا جائے گا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کو وفاقی کابینہ میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ کراچی کے حالات کی خرابی میں متحدہ قومی موومنٹ کا ہاتھ ہے اور مسلم لیگ ن اس سے اتحاد نہیں کرے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /اہم خبریں