ڈی آئی خان میں کالعدم جماعت کے کارکنوں سے پولیس کی لڑائی ، کئی زخمی

ڈی آئی خان میں کالعدم جماعت کے کارکنوں سے پولیس کی لڑائی ، کئی زخمی
ڈی آئی خان میں کالعدم جماعت کے کارکنوں سے پولیس کی لڑائی ، کئی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں میں جھگڑے میں دو پولیس اہلکار اور کئی قیدی زخمی ہوگئے۔ کمشنر محمد مشتاق جدون کے مطابق پولیس نے کالعدم تنظیم کے تین قیدیوں کو ایک بیرک سے دوسری بیرک میں جانے سے روکا تو مزید قیدی بھی جمع ہوگئے جس پرمزید پولیس اہلکار بھی مدد کو پہنچ گئے اور فریقین میں جھگڑا شروع ہوگیا۔لڑائی میں دو پولیس اہلکار اور کئی قیدی زخمی ہوئے جبکہ مشتعل قیدیوں نے بیرکوں میں جانے سے انکار کردیا۔صورتحال پرقابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔قیدیوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔بعدمیں قیدیوں اور پولیس افسران میں مذاکرات کے بعد قیدی بیرکوں میں واپس چلے گئے۔