شاہینوں نے کالے تیتر اڑادیے ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے کے بعد ٹی20میں بھی شکست دے دی

شاہینوں نے کالے تیتر اڑادیے ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے کے بعد ٹی20میں ...
شاہینوں نے کالے تیتر اڑادیے ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے کے بعد ٹی20میں بھی شکست دے دی

  



 کنگز ٹاﺅن( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20میں بھی  11رنز سے شکست دیدی ہے اور  ون ڈے کے بعد یہ سیریز بھی فتح کرلی ہے ۔پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ویسٹ انٖڈیز نے پہلے اوور میں کسی نقصان کے بغیر صرف وائڈ بال پر ایک سکور کیا  لیکن دوسرے اوور میں دو کے مجموعی سکور پر جانسن چارلس آئوٹ ہوگئے مزید کوئی اضافہ کیے بغیر کرس گیل بھی پویلین   لوٹ گئے,میرلون  بھی 1 سکور بنا کر آوٹ ہو گئے،سمیونس  بھی کوئی نرز بنائے بغیر آئوٹ ہو گئے ,سنیل 26رنز بنا کر آوٹ  ہو ئے ,پولارڈ 23رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو ئے ,اس کے براو بھی 36رنز بنا کر چلتے بنے ,برنویل 10بنا کر رن آئوٹ ہوئے,بیرن  10بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔پاکستان  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں 135رنز بنائے تھے ، پاکستان  کی طرف سے کپتان محمد حفیظ اور احمدشہزاد   نے اوپننگ کی اور چوتھے  اوور میں  کپتان محمد حفیط 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان کے بعد آے والے  عمر امین بھی 39 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے جنہوں نے سات رنز بنائے ۔حارث سہیل بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے اور آٹھویں اوور میں 42 کے مجموعی سکور پر چھکلا مارنے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔انہوں نے سکور میں سیف ایک رن کا اضافہ کیا ۔بارہویں اوور میں احمدشہزاد بھی 78 کے مجوعی سکور پر کیچ اائوٹ ہوئے ، انہوں نے 44رنز کی شاندار بیٹنگ کی ۔سولہویں اوور مین سابق کپتان شاہد آفریدی  بھی چند بالوں پر ٹپ ٹِپ کے بعد چھکا لگاتے ہوئے کیچ آئوٹ ہوگئے جبکہ اس وقت  پاکستان کا مجموعی سکور 96تھا، آفریدی نے 10 گیندوں پر 5رنز بنائے۔اتھارہویں اوور میں 109 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی ۔ حماد اعظم صرف ایک  رن بناسکے ۔سہیل تنویر کوئی سکور کئے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔

مزید : کھیل /Headlines