چار رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

چار رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے این این )چار رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کرے گی ، چمپئن شپ 10 اگست سے نمیبیا میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چار رکنی قومی ٹیم میں طیب اسلم ، علی بخاری، عاصم علاﺅالدین اور اسرار احمد شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ کو چ گوگی علاﺅ الدین اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز ٹیم منیجر ہونگے۔
 اس سے قبل 2012 میں قطر میں کھیلی گئی عالمی جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں پاکستان نے مصر سے شکست کھا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران جاری ہے۔