مائیکل شو ماکر کی بیگم کا پرائیویٹ جیٹ طیارہ فروخت کرنے کا فیصلہ

مائیکل شو ماکر کی بیگم کا پرائیویٹ جیٹ طیارہ فروخت کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا( نیٹ نیوز)فارمولا ون ریسنگ کے سابق عالمی چمپئن مائیکل شو ماکر کی بیگم نے ان کا پرائیویٹ جیٹ طیارہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ بتائی ہے۔ فالکن 2000 ای ایکس جیٹ میں آٹھ سواریوں کی گنجائش ہے ، اور وہ 920 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔ شوماخر کی بیوی کورینا نے جہاز فروخت کرنے کا فیصلہ اپنے شوہر کو فرانس کے پہاڑوں میں سکائننگ کے دوران ایک خوفناک حادثے کے 208 روز بعد کیا ہے۔
 پچھلے دسمبر میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد مائیکل شوماخر کومے میں چلے گئے تھے ، اور پچھلے ماہ معجزانہ طور پر ان کی حالت بہتر دکھائی دی۔