ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع نہیں کرسکے گی ٗ بریٹ لی
میلبورن ( نیٹ نیوز )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے کہاہے کہ 2015 کے ورلڈ کپ بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے اعزاز کے دفاع میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا سکتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے فاسٹ باؤلرز کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا ہوگا تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں بھارتی ٹیم کو ایسے فاسٹ باؤلرز کی تلاش کرنا ایک چیلنج کی طرح ہوگا جو 140 کلو میٹر کی رفتار سے باؤلنگ کراسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی ٹیم کے پاس بہترین بلے باز اور بہترین اسپنر ہیں لیکن اسے ورلڈ کپ کے لئے فاسٹ باؤلرز کی بہترین کھیپ کو ٹیم میں شامل کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پہنچتی ہیں تو یہ ایک انتہائی شاندار میچ ہوگااور وہ بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے میدان میں ضرور جائیں گے۔