ہنگرین گراں پری،برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیز ترین ڈرائیور قرار
بداپیسٹ( نیٹ نیوز)ہنگرین گراں پری کے پریکٹس سیشن میں برطانیہ کے لوئس ہملٹن تیز ترین ڈرائیور رہے۔ بداپیسٹ سرکٹ پر ریس کے پریکس سیشن میں برطانیہ کے لوئس ہملٹن بازی لے گئے۔۔برطانوی ڈرائیور ایک منٹ چوبیس اعشاریہ چار آٹھ دو سیکنڈزکے ساتھ فاتح رہے۔ جرمنی کے نیکو روزبرگ دوسرے اور سباستین ویٹل تیسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی ڈرائیور ہنگرین سرکٹ پر گزشتہ سات سیزن میں چار ریس اپنے نام کرچکے ہیں۔ڈرائیورز چیمپئین شپ ٹیبل پر نیکو روز برگ ایک سو نوے پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ لوئس ہملٹن ایک سوچھیہتر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔