ڈبلیو آئی سی بی انڈر 19 ٹورنامنٹ کےلئے آئی سی سی امریکا کی ٹیم کا اعلان
دبئی( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کےلئے آئی سی سی امریکا کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی امریکا کی ٹیم کینیڈا، برمودا اور امریکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو تیسری بار ڈبلیو آئی سی بی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 4 سے 15 اگست تک گیانا میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ ٹیم میں نکھل دتہ، انکیت جوشی، ارمان کپور، ابراش خان، فرحام ملک، ارجن پاریکھ، اونیس بیسکم، ٹری مینڈرز، ڈیلرے رالنز، میکا سمنز، وبھا ایلٹیکر، ارش بک، کیفر فل اور تراوس روس شامل ہیں۔