ہاکی چیمپئنز ٹرافی 13 سے 21 دسمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی
لوزان( نیٹ نیوز)35 ویں مینز فیلڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی 13 سے 21 دسمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیائے ہاکی کی آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، ہالینڈ، پاکستان، میزبان بھارت، بیلجیئم، ارجنٹائن، انگلینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 13 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ پاکستان نے تین بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیت کر براہ راست اس ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔