ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا مجید نظامی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول چوہدری اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی نے نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کے پبلشر اور چیف ایڈیٹر مجید نظامی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مجید نظامی کے انتقال گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی صحافت کےلئے بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ ان کی وفات سے بے باک صحافت کا ایک طویل باب اختتام پزیر ہوگیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کےلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔