راشد لطیف نے سپر لیگ کیلئے پی سی بی کو خدمات پیش کردیں

راشد لطیف نے سپر لیگ کیلئے پی سی بی کو خدمات پیش کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سپر لیگ کیلئے پی سی بی کو اپنی خدمات پیش کردیں۔ ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے کہا کہ اگر بورڈ کو ان کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ رواں برس دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے کھلی پیشکش کر دی کہ وہ اپنے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر 16سے 18غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے آمادہ کر سکتے ہیں اور وہ ان کی خاطر پاکستان بھی آ جائیں گے لیکن بہتر یہی ہے کہ پاکستان کی نجی لیگ کا انعقاد بیرون ملک ہی کیا جائے کیونکہ ملک میں حالات اتنے اچھے نہیں ہیں۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے لہذا ان کا نہیں خیال کہ مستقبل قریب میں بھی ملک میں انٹرنیشنل لیگ کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔