کرکٹ ٹیم کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے میانداد

کرکٹ ٹیم کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہترین موقع ہے میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( افضل افتخار)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس اس وقت بہترین موقع ہے کہ وہ محنت سے ورلڈ کپ اپنے نام کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اتنے لمبے تربیتی کیمپ کے بعد ایک امتحان بھی ہے جس میں ان کی کی گئی محنت کا بھی پتہ چل جائے گا میانداد نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ ٹیم کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیم کو عروج پر بھی لے جاسکتے ہیں ٹیم کو چاہئیے کہ وہ محنت کریں سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو نقصان ہورہا ہے امید ہے کہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہوجائے گی جو وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کامیابی کی صلاحیت رکھتی ہے بس اس کےلئے اس کو کھیل کے تینوں فارمیٹس پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کپتان مصباح الحق ٹیم کو کامیابی دلواسکتے ہیں ان میں اچھے کپتا ن کی صلاحیتیوں موجود ہیں۔