عیدمذہبی تہوار ہے بھرپوراندازمیں مناناچاہیے،چنبیلی

عیدمذہبی تہوار ہے بھرپوراندازمیں مناناچاہیے،چنبیلی
 عیدمذہبی تہوار ہے بھرپوراندازمیں مناناچاہیے،چنبیلی
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ چنبیلی نے کہاہے کہ عید ہمارامذہبی تہوار ہے اسے بھرپوراندازمیں مناناچاہیے تاہم خوشی کے اس موقع پرغریبوں کوفراموش نہیںکرناچاہیے۔ہمار ے ملکی حالات ایسے ہیں کہ خوشی منانے کودل نہیںمانتالیکن یہاں خوشیاں ملتی ہی بہت کم ہیں اس لئے جوبھی موقع ملے اس انجوائے کرناچاہیے ۔انکاکہناتھاکہ میں نے عیدالفطرکےلئے ایک مشہورفیشن ڈیزائنرسے ملبوسات تیارکرائے ہیں ۔میں نے ماہ صیا م میں شوبزسرگرمیاں ترک کردی تھیں ۔اب عیدکے بعد دوبارہ اپنے پروفیشن میںمصروف ہوجاﺅں گی۔چنبیلی کہناتھا عیدکے موقع پرمیری ایک پشتوفلم ”جوارگر“نمائش کےلئے پیش کی جارہی ہے جس میںمیںنے ہیروئن کاکردارنبھایاہے۔میںپرامیدہوں کہ شائقین میری اداکاری کوپسندکرینگے ۔مجھے عیدپرلاہوراورپنجاب کے دیگرشہروںمیںپیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں میںکام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم میںنے معذر ت کرلی کیونکہ میں تھیٹرکوخیربادکہہ چکی ہوں ۔میری تمام توجہ ماڈلنگ اورفلم انڈسٹری کی جانب ہے ۔مجھے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل اردوفلم کی پیشکش ہوئی ہے جس کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہوگی ۔یہ فلم نئی کاسٹ پرمشتمل ہے جس میں مجھے کرداردیاگیاہے ۔

مزید :

کلچر -