فلم انڈسٹری میں زوال کہیں باہر سے نہیں آیا ، زارا شیخ
لاہور ( این این آئی) اداکار ہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں زوال کہیں باہر سے نہیں آیا بلکہ انڈسٹری سے وابستہ لوگ ہی اس کے ذمے دار ہیں،فلم انڈسٹر ی میں پروفیشنلزم آ جا ئے تو کوئی شک نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حا صل نہ کر سکے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زارا شیخ نے کہا کہ بد قسمتی سے ہماری حکومتوں نے بھی فلم انڈسٹری کی جانب سنجید گی سے توجہ نہیں دی اور یوں حالات مزید خراب ہو تے چلے گئے ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹر ی کے مو جو د ہ حالا ت سے ما یو س نہیں مجھے مکمل یقین ہے کہ بہت جلد فلم انڈسٹری اپنا کھو یا ہوا مقام حاصل کر لے گئی ا ور انڈسٹر ی میں وہی رونقیں بحال ہو جا ئیں گئیں جو ہماری انڈسٹر ی کا خا صہ ہوا کر تی تھیں۔