ابراہیم فیض کے نئے ویڈیو”شیشہ پینے آں“ کی ریکارڈنگ شروع
لاہور(فلم رپورٹر)معروف یورپین نژادگلوکار ابراہیم فیض نے اپنے نئے گانے” شیشہ پینے آں“ کی ویڈیو ریکارڈنگ شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کو گذشتہ روز ڈی ایچ اے کی ایک لوکیشن پر ریکارڈ کیا گیا جس میں بے شمار ماڈلز نے پرفارم کیا۔اس گانے کی ڈائریکشن سجیل خان نے دی ہے جبکہ اس کے ڈی او پی خرم شہزاد ہیں۔ماڈلزمیں بلال رضا،ایشوخان،حنا،انیلا ،بسمہ،زویا،عثمان اور عائشہ شامل ہیں۔پروڈکشن کوآرڈینیٹر شمائلہ تبریز اور میک اپ احسن عباسی نے کیاتھا۔اس گانے کا میوزک ڈینی نے ترتیب دیا تھا۔