افی جان،پپو مان ،بابرعلی گوہراور یاسین ماہی کا مشترکہ البم عید سے قبل ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار افی جان،پپو مان،بابر علی گوہر اور یاسین ماہی کا مشترکہ البم عید سے قبل ریلیز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اس مشترکہ البم کو ٹی جے گولڈ ویڈیو سی ڈی پر ملک بھر میں ریلیز کرے گی اس البم میں افی جان،پپو مان،بابر علی گوہر اور یاسین ماہی کے نئے گیت شامل کیئے گئے ہیں اس البم کی ویڈیو ڈائریکشن منظو ر سولجر نے دی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر طارق جانو ہیں۔