انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی ،بحالی کےلئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہو گا‘ سید نور
لاہور ( این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی لیکن اس کی بحالی کے لئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہو گا ، مجھ سمیت فلم انڈسٹری کے لوگ سنجیدگی سے اس کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم جلد کامیاب ہو جائیں گے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ جب تک پاکستان میںایک بھی فلم بنانے والا شخص موجود ہے فلم انڈسٹری ختم نہیں ہوسکتی۔ہم فلم انڈسٹری کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔