انصاف پسند لوگ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، مجلس اتحاد ملت کی اپیل

انصاف پسند لوگ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، مجلس اتحاد ملت کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمےر مےں مذہبی جماعتوں پر مشتمل اتحا د’مجلس اتحادملت‘ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دنےا کے انصاف پسند لوگوں سے اسرائےلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔مجلس اتحادملت کے صدر اور مقبوضہ کشمےر کے مفتی اعظم مفتی بشیر الدین نے سرینگر میں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجہ میں1000سے زائد فلسطینی شہےدہوئے ہےں اورغزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی نام نہاد طاقتوں کی خاموشی نہ صرف حیران کن بلکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مجلس اتحادملت غزہ میں بسنے والے مسلمانوں جو اس دور کی بد ترین فرعونیت کا بڑی بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں ،کو سلام پیش کرتی ہے اور مقبوضہ کشمےر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو خود مظلوم اور بے سہارا ہونے کے باوجود فلسطینی بھائیوںسے اپنی مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
مفتی اعظم نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت پر خاموشی عالمی دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرےکہ نے ہمیشہ آنکھیں بند کرکے اسرائیل کے ناپاک عزائم کی حمایت کی ہے۔مجلس اتحاد ملت نے دنیا کی تمام انصاف پسند اقوام بالخصوص مسلم حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کوروکنے کے لےے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرےںاوراسرائیلی دہشت گردی کے خلاف موثر احتجاج کریں ۔ انہوں نے کہا کی مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے فلسطینی عوام سے اپنی دلی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔انہوںنے ہندو انتہا پسند ارکان پارلیمان کی جانب سے مسلم ملازم کوزبردستی روزہ توڑوانے کو بھارت کے ماتھے پر بد نما داغ قرار دیا۔پریس کانفرنس میں محمد عبداللہ وانی،عبدالرحمان بٹ،خورشید احمد قانون گو، غلام محمد ناگو،شیخ محمد عبداللہ، پیر زادہ محمد امین، بشیر احمد مسعودی اور محمد یاسین بھی موجود تھے۔

مزید :

عالمی منظر -