عراقی صدرنے حکومت سازی سے متعلق نوری المالکی کی درخواست مستردکردی

عراقی صدرنے حکومت سازی سے متعلق نوری المالکی کی درخواست مستردکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(این این آئی)عراق کے صدر فواد معصوم نے وزیر اعظم نوری المالکی کا وہ مطالبہ یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پارلیمانی بلاک اسٹیٹ لاءکو حکومت سازی کی دعوت دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ نوری المالکی کا استدال تھا کہ ان کے بلاک نے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشتیں حاصل کیں تھیں اس لئے عراق کی پیش آئند حکومت بنانا انہی کا حق ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پارلیمانی ذریعے نے بتایا کہ صدر جمہوریہ فواد معصوم کو عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ایوان میں سب سے زیادہ نشتیں جیتنے والے نیشنل الائنس کو عراق کی آئندہ حکومت بنانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر فواد معصوم کو ملنے والی تحریری درخواست پر نیشنل الائنس کے سربراہ ابراہیم الجعفری اور اتحاد میں شامل دیگر رکن جماعتوں کی قیادت کے دستخط ثبت ہیں۔نشنل الائنس میں المواطن پارٹی، الاصلاح الوطنی، الفضیلہ اور صادقون اتحاد کے علاوہ صدری پارٹی جیسی فورسز موجود ہیں۔ادھر اتوار کے روز عراقی صدر فواد معصوم نےپارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری سے بھی حکومت سازی کے امور کے تناظر میں ملاقات کی۔

مزید :

عالمی منظر -