افغانستان میں فلسطین کا سفارتخانہ کھولنے کااعلان

افغانستان میں فلسطین کا سفارتخانہ کھولنے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے ملک میں فلسطین کا سفارتخانہ کھولنے کااعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدراتی محل سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں افغانستان میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی تھی جس کا حامد کرزئی نے خیر مقدم کیا ہے۔ بیان کے مطابق حامد کرزئی نے افغانستان اور فلسطین کے باہمی تعلقات کی تقویت کو اہم قرار دیا۔
 ابو علی نے بھی افغان عوام کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے مالی امداد بھیجے جانے اور ان کی نیک نیتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے عوام کی جانب سے ملت فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی امداد سے افغان عوام کے قلبی احساس کی عکاسی ہوتی ہے اور فلسطینی عوام اس احساس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد افغان حکومت نے غزہ کے لوگوں کے ل? پانچ لاکھ ڈالر کی امداد مختص کی ہے۔
 

مزید :

عالمی منظر -