امریکا میں 52 میٹر اونچی کیچپ بوتل فروخت کے لیے پیش

امریکا میں 52 میٹر اونچی کیچپ بوتل فروخت کے لیے پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شکاگو (این این آئی)امریکی ریاست ایلو نوائے کے جنوب میں 65 سال قبل بنائی گئی کیچپ کی 52 میٹر اونچی بوتل فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے، چھ عشرے قبل ایک کھمبے پر بنائی گئی دیو ہیکل بوتل کو امریکا کے اہم تاریخی مقامات میں شامل کیا گیا تھا۔ کیچپ کلب کی ویب سائٹ "کیچپ بوتل ڈاٹ کام" کے مطابق سرخ وسفید رنگ کی باون میٹر اونچی بوتل سنہ 1949ءمیں کیچپ کے شوقین افراد کی دلچسپی کے لیے بنائی گئی تھی۔
 کیچپ کلب کی ویب سائٹ "کیچپ بوتل ڈاٹ کام" کے مطابق دنیا میں یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی بوتل ہے.امریکا کی ایک فوڈ کمپنی 'پیتھل ایکرٹ کے شریک مالک لاری ایکرٹ نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کیچپ کی بوتل اور کولینز مشروبات کا ایک گودام 5 لاکھ ڈالر کی مالیت میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنہ 1995ءمیں سیاحتی اہمیت کی حامل کیچپ بوتل کی دوبارہ مرمت کی گئی تھی۔ اسے فروخت کرنے کا مقصد اس دیو ہیکل بوتل کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اسے صرف کسی ایسے شخص کو فروخت کیا جائے گا جو اس کی حفاظت کا ضمانت فراہم کرے گا۔

مزید :

عالمی منظر -