حملوں کے لیے جنگجوﺅں کا ایک گروہ شام سے روانہ ہو چکا ہے،ناروے پولیس
اسوسلو(این این آئی)ناروے پولیس نے کہاہے کہ جنگجوﺅں کا ایک گروہ شام سے روانہ ہو چکا ہے، جس کا ہدف مغرب اور ناروے ہیں۔ شام میں موجودشدت پسندوں کا ایک گروہ ناروے پر حملہ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔پولیس کے انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں ملک میں متوقع حملوں کی اطلاعات کے بعد ناروے جنگجوﺅں کا ایک گروہ شام سے روانہ ہو چکا ہے ۔پولیس سیکیورٹی سروس کے چیف اینالسٹ جان فجی ہوف مین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ جنگجوں کا ایک گروہ شام سے روانہ ہو چکا ہے، جس کا ہدف مغرب اور ناروے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ائیرپورٹس،ریلوے اسٹیشن،بس اڈوں اوردیگراہم مقامات پر سیکورٹی سخت کردی گئی،پولیس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کا ایک مختصر گروہ نارویجین قوم کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے، جن میں سے 50 کے قریب شدت پسند گزشتہ برسوں میں شام منتقل ہو گئے تھے۔