یمن، القاعدہ حملے میں چار یمنی سکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی

یمن، القاعدہ حملے میں چار یمنی سکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعا ئ(این این آئی)القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے یمن کی ایلیٹ سکیورٹی فورس کے چار اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا، اس کارروائی سے پہلے القاعدہ کے جنگجووں نے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے حکام نے بتایاکہ یہ ہلاکتیں یمن کے مرکزی قصبے بیدا میں قائم چوکی پر رات کے دوران کیے گئے حملے کے نتیجے میں ہوئیں۔فوجی حکام کے مطابق اس کارروائی سے پہلے القاعدہ کے جنگجووں نے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔یمن کے صوبہ بیدا کے جزیرہ نما کو القاعدہ کے عسکریت پسندوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
 اس علاقے کے حوالے سے امریکا بھی یہی سمجھتا ہے کہ اس میں خطرناک ترین جہادیوں کا نیٹ ورک موجود ہے۔القاعدہ سے متاثرہ تنظیم ”اے کیو اے پی“ یمن کے مختلف حصوں میں سرگرم ہے،یہ تنظیم یمن میں 2011 میں اٹھنے والی تحریک کے باعث مرکز کے کمزور جانے کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ واضح رہے 2011 میں صدر علی عبداللہ صالح اسی تحریک کے سبب صدارت سے الگ ہوئے تھے-
٭٭٭٭
﴾خبرنمبر 26﴿........

مزید :

عالمی منظر -