ٹورنٹو:دہشت گردوں سے گلے ملو،فلسطینی لڑکیوں کا انوکھا احتجاج

ٹورنٹو:دہشت گردوں سے گلے ملو،فلسطینی لڑکیوں کا انوکھا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورنٹو(این این آئی)فلسطین اور شام سے تعلق رکھنے والی بچیوں نے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کینیڈا میں ایک انوکھے انداز میں احتجاج شروع کیا ہے۔اس احتجاج پر مبنی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ احتجاجی بچیاں راہ چلتے اجنبی لوگوں سے کہہ رہی ہیں کہ دشت گرد سے گلے ملو۔اس سلسلے میں نوجوان بچیاں پیدل چلنے والے راہگیروں سے گلے ملتے ہوئے ان کی توجہ غزہ میں ہونے والی تباہی کی جانب توجہ مبذول کرا رہی ہیں۔ ویڈیو میں بچیوں نے بینر اٹھا رکھا ہے جس پر تحریر ہے '' ایک دہشت گرد سے گلے ملو،ایک راہگیر نے کہا کہ دونوں طرف لوگ ہیں۔
 جو محبت چاہتے ہیں، لڑائی نہیں چاہتے اور میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔واضح رہے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے آٹھ سو سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں ۔ ان میں بڑی تعداد عام فلسطینیوں کی ہے۔ جبکہ اسرائیل کے زیادہ تر فوجی ہی مارے گئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر غزہ میں مزید فوجی بھی اتارے جا سکتے۔

مزید :

عالمی منظر -