اسرائیلی کیخلاف مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانیکی تحریک ٹویٹر پر زور پکڑ گئی

اسرائیلی کیخلاف مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانیکی تحریک ٹویٹر پر زور پکڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                            مقبوضہ بیت المقدس(این ان آئی)اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے غزہ پر کارروائی اور اس دوران سویلین ہلاکتوں کی تحقیقات کو عالمی جرائم کی عدالت میں لیجانے کے حق میں ایک ٹوئٹر ٹرینڈ اس وقت عالمی ٹوئٹر پر سب سے زیادہ موضوعِ بحث ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیش ٹیگ ICC4Israel کا استعمال کر کے ٹویٹ کرنے والوں کی اکثریت اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں غزہ میں ہونے والی تباہی کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔اس ہیش ٹیگ کا استعمال کر کے اب تک 286,187 ٹویٹس کی جا چکی ہیں ۔مصطفیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایسی دنیا جہاں آپ کو یہ ثابت کرنا پڑے کہ اسرائیلی جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے رہنے کے قابل نہیں ہے۔ایک اور ٹوئٹر صارف Yeahitis نے لکھا کہ اس ٹرینڈ کے نتیجے میں تشدد ختم نہیں ہو جائے گا اور جادوئی طور پر اسرائیل غائب ہو جائے گا۔ دونوں جانب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور انتقام سے پرہیز کرنا ہو گا،ساحل پر فٹبال کھیلتے ہوئے بچوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’ان بچوں کی خاطر جنہوں نے اپنا آخری فٹبال کا کھیل غزہ کے ساحل پر کھیلا اسرائیل کو جرائم کی عالمی عدالت میں لیجایا جانا چاہیے۔دنیا میں جہاں سب سے زیادہ موضوعِ بحث ICC4Isarel ہے وہیں پاکستانی ٹویٹر صارفین مختصر بجٹ کی فلموں کے طنز و مزاح کے ٹرینڈ کے تحت ٹویٹس کر رہے ہیںجہاں یہ ہیش ٹیگ عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں پاکستان جہاں غزہ پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گذشتہ کئی دنوں سے شور شرابا رہا اسی عرصے میں TightBudgetMovies کا عنوان ٹرینڈ کر رہا ہے جس کے بعد عید کے حوالے سے ہیش ٹیگ دوسرے نمبر پر ہے۔تاہم SupportGaza کا ہیش ٹیک پہلے دس ٹرینڈی عنوانات میں سے ایک ہے ۔
مگر اس پر ٹویٹس کی تعداد باقی عنوانات کی نسبت بہت کم ہے۔

 

مزید :

عالمی منظر -