لیبیا متحارب گروپو میں لڑائی 65 ہلاک امریکہ اور ترکی کے سفارتحانے بند

لیبیا متحارب گروپو میں لڑائی 65 ہلاک امریکہ اور ترکی کے سفارتحانے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

             طرابلس(این این آئی) لیبیا میں فوج اورشدت پسندوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ،متحارب باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 65افرادمارے گئے جبکہ طرابلس ائیرپورٹ پر بمباری کے بعد عالمی پروازیں معطل کردئی گئیں، ادھر امریکا اور ترکی نے سفارتخانے بند کرکے عملہ واپس بلا لیاہے،امریکی سفارتی عملہ ایف سولہ طیاروں کی پروازوں اور بھارتی سیکورٹی میں طرابلس سے نکل کر تیونس پہنچ گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا میں سابق باغیوں کے دھڑوں میں اقتدار پر لڑائی گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے،جھڑپوں میں 65 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے،جبکہ طرابلس ائیرپورٹ پر بمباری کے بعد عالمی پروازیں معطل کردئی گئیں۔لڑائی کے باعث امریکا اور ترکی نے اپنے سفارتخانے بند کردئے۔ اور تمام عملہ واپس طلب کرلیا۔امریکی سفارتی عملہ ایف سولہ طیاروں کی پروازوں اور بھارتی سیکورٹی میں طرابلس سے نکل کر تیونس پہنچ گیا،ایک بیان میں امریکی وزارتِ خارجہ نے کہاکہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں امریکی سفارتخانے کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔وزارتِ خارجہ کا کہناتھا کہ لیبیا میں مسلح گروہوں کی جھڑپوں کے باعث سفارتخانے کے عملے کو ہمسایہ ملک تیونس لے جایا جا رہا ہے۔وزارتِ خارجہ نے امریکی شہریوں کو لیبیا جانے کے خلاف تنبیہ بھی کی ۔وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماری حرف کا کہنا تھا کہ سفارتی عملے کو لیبیا سے نکالنے کا فیصلہ بیرونِ ملک امریکی سفارتکاروں کو لاحق خطرات کے بارے میں اوباما انتظامیہ کے فکر کی نشاندہی کرتا ہے۔طرابلس میں امریکی سفارتخانہ پہلے ہی انتہائی کم عملے کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سفارتخانہ بند کرنے کے بعد بقایا عملے کوتیونس لے جایا گیا۔ادھر طرابلس کے ہوائی اڈے پر مقامی مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔لیبیا میں 2011 میں حکومت مخالف تحریک کے بعد سے عدم استحکام ہے اور ملک کے متعدد حصے مسلح گروہوں کے کنٹرول میں ہیں۔ستمبر 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز اور دیگر تین امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔

 

مزید :

عالمی منظر -