کولبو ٹیسٹ جنوبی افریقہ کو سری لنکا کو ہرانے کیلئے 331 رنز درکار

کولبو ٹیسٹ جنوبی افریقہ کو سری لنکا کو ہرانے کیلئے 331 رنز درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       کولمبو( نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 331 رنز کا ہدف دیا آج کھیل کا آخری دن ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آج جیت کےلئے 331 رنز بنانے ہیں جبکہ سری لنکا کو میچ جیتنے کےلئے 9 وکٹیں درکار ہیں کھیل کے چوتھے رو ز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 229 رنزبناسکی سری لنکا کی طرف سے سنگاکارا نے 72 اور میتھوز نے 63 رنز بنائے جبکہ تھرنگا30 اور سلوا 26 رنز بناکر نمایاں رہے جنوبی افریقہ کی طرف سے مورکل نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ سٹین اور عمران طاہر نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے ٹارگٹ کے حصول کےلئے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کردیا ہے سری لنکا نے اس کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ مہما ن ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل کے چوتھے دن کے اختتام پر 38 رنز بنالئے ہیں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹرسن ہیں جو بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے ایلگر اور کک کریز پر موجود ہیں سری لنکا کی طرف سے واحد وکٹ ہیراتھ نے حاصل کی۔