کامن ویلتھ گیمز پاکستانی نثر ادباکسر عامر خان کو شکست کا سامنا

کامن ویلتھ گیمز پاکستانی نثر ادباکسر عامر خان کو شکست کا سامنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    گلاسگو( نیٹ نیوز)گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی نژاد باکسر عامر خان راونڈ آف 32 میں ہار گئے۔بیسویں کامن ویلتھ گیمز میں باکسر عامر خان کو 64 کلو گرام کے کٹیگری میں لائٹ ویلٹر ویٹ کی پہلی باوٹ میں شکست کا سامنا ہوا۔ انہیں نمیبیا کے جونیاس جونز نے تین صفر سے شکست دی۔اس طرح پاکستانی نڑاد باکسر کا قسمت نے ساتھ نہ دیا اور وہ گامن ویلتھ گیمز سے آﺅٹ ہوگئے جبکہ دوسری طرف پیٹریکا بیزوبینکو نے کامن ویلتھ گیمز میں کینیڈا کےلئے 5 طلائی تمغے جیت لئے۔ انہوں نے جمناسٹک ریدھمک کے ٹیم ، آل راﺅنڈ، کلبز، بال اور ہوپ ایونٹس میں برتری ثابت کی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی پیٹریکا بیزوبینکو نے جمناسٹک ریدھمک میں اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد پانچ کرتے ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں کی ملکہ کہلوانے کی حقدار بن گئیں۔ ابھرتی ہوئی کینیڈین سٹار نے میگا ایونٹ کے تیسرے روز بھی شاندارکارکردگی کا سلسہ جاری رکھتے ہوئے تین گولڈ میڈل حاصل کئے۔ انہوں نے کلب، بال اور ہوپ ایونٹس میں سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔ جمناسٹک ریدھمک میں ان کے ہاتھوں سے نکلنے والا واحد گولڈ میڈل ربن ایونٹ کا تھا، اس مقابلے میں انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا۔